the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ کے داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی نے اتوار کو کہا کہ حقیقی خطرے کے خدشہ کے پیش نظر وہ ملک میں آنے والی اور وہاں سے جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے اور لے جانے پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کیلی نے کہا کہ حقیقی خطرہ ہے ، پروازوں کے خلاف کئی خطرے ہیں ۔ کیلی نے کہا کہ دہشت گرد ہوائی جہاز، خاص طور پر امریکی ہوائی جہاز کو فضا میں مار گرانے کی کوشش میں ہیں ۔

کیلی



نے یہ بیان میموریل ڈے ہفتہ کے آخر میں دیا ۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مانچسٹر میں ایک کنسرٹ کے دوران دھماکہ ہوئے ہیں اور برطانیہ نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ آئندہ الیکٹرانک آلات میں بارود بھر کر دھماکے کئے جا سکتے ہیں ۔

پابندی لگنے سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازوں پر کافی اثر پڑے گا ۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ میں یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تقریبا 3250 پروازیں اڑان بھرتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.